اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سےملک بدر کر دیا گیا

0
205
اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سےملک بدر کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : فرانسیسی حکومت نےاسامہ بن لادن کے بیٹے عمربن لادن کی ملک بدری کےاحکامات جاری کردیے ہیں۔

فرانس کی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر بن لادن کو ملک بدر کر دیا گیا ہے اور ان پر فی الحال فرانس میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ عمر بن لادن کو فرانس سے کس ملک بھیجا گیا اور نہ ہی سرکاری بیان میں ملک بدری کی کوئی ٹھوس وجہ بتائی گئی۔

تاہم ایک مقامی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ عمر بن لادن نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس کا فرانسیسی حکام نے نوٹس لیا۔

Leave a reply