اریبہ حبیب کےایوارڈز سےمتعلق بیان نےشوبز انڈسٹری پرسوالات اٹھادئیے

کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل اریبہ حبیب نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران شوبز انڈسٹری میں ایوارڈز کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف تقریبات میں دیے جانے والے ایوارڈز اکثر خریدے جاتے ہیں۔
گفتگو کے دوران انہوں نے کہا:
> “جب ماڈلنگ میں تھی تو ایوارڈز کی بہت خواہش تھی، لیکن جب اداکاری میں آئی تو سمجھ آیا کہ یہ سب ایک دکھاوا ہے۔ اگر کبھی پیسے ہوئے، تو میں بھی ایوارڈ خرید لوں گی۔”
اریبہ نے یہ بات ہنستے ہوئے کہی، لیکن ان کے الفاظ نے ایک سنجیدہ مسئلے کی طرف اشارہ کیا – کہ کیا واقعی ایوارڈز میرٹ پر دیے جاتے ہیں یا مالی وسائل اس میں کردار ادا کرتے ہیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ فنکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے کئی ایوارڈز حاصل کیے، لیکن وہ مالی طور پر مشکلات کا شکار رہے۔ ان کے مطابق اصل کامیابی وہ ہے جو مالی طور پر زندگی کو بہتر بنائے، نہ کہ صرف ٹرافیوں کی شکل میں ہو۔
اریبہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، کچھ صارفین نے ان کی ایمانداری کو سراہا، جب کہ کچھ نے انڈسٹری کے نظام پر سوالات اٹھائے۔









