ارکان نےمرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اسلام آبادمیں احتجاج کےدوران مرکزی قیادت کےلاپتہ ہونےپرسوالات اٹھائےہیں جبکہ اجلاس میں گرفتارافرادکیلیے ضلعی سطح کی کمیٹیاں اور قانونی ٹیمیں تشکیل دینےکا مطالبہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونیوالے اجلاس میں ارکان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر کڑی تنقید کی، ارکان نے سوال کیا کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی؟
شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سے نکلنے والا آخری تھا، ہماری پہلی ترجیح بشریٰ بی بی کو بچانا ہے کیونکہ اگر انہیں کچھ ہوتا تو ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہوتا۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کا حکم ہوا تو کیا وزیراعلیٰ بھی اسمبلی رکنیت چھوڑ دینگے۔









