ارچناپورن سنگھ شوٹنگ کےدوران زخمی ؛ کلائی ٹوٹ گئی

0
192
ارچناپورن سنگھ شوٹنگ کےدوران زخمی ؛ کلائی ٹوٹ گئی

ہاٹ لائن نیوز : مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک حادثے کا شکار بن گئیں ، جسکے نتیجے میں انکی کلائی کے ٹوٹنے کا سامنا کرنا پڑا اور انکے چہرے پر بھی زخم ہوئے۔ انکو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا ، جہاں سرجری کے بعد انکی حالت بہتر ہے۔

ارچناپورن سنگھ نے اپنے تازہ ترین ولاگ میں کہا کہ وہ راجکمار راؤ کیساتھ فلم کی شوٹنگ کررہی ہیں کہ وہ پھسل گئی اور شدید زخمی ہوگئی۔ حادثے کے فورا. بعد ، انکوطبی مدد کیلئے اسپتال لے جایا گیا۔

ارچنا نے بتایا کہ انکے بیٹے آشمان نے اپنےبھائی کو آگاہ کیا ، جس پر وہ بہت غمزدہ تھا۔ خاص طور پر جب انہیں پتہ چلا کہ انکی والدہ کا چہرہ بھی زخمی ہے تو وہ جذباتی ہوگئے۔

Leave a reply