
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کارنامے سے پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ ہے، لیکن ٹیلنٹ کو مواقع نہیں ملتے، لیکن ارشد ندیم نے اپنی محنت اور مواقع سے جو کچھ کیا، پوری دنیا دنگ رہ گئی، ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے لیکن پوری دنیا کو اس کے کارنامے پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کے کارنامے نے پوری قوم کو امید دلائی ہے کہ اگر ہمارے پاس جو ٹیلنٹ ہے اسے مواقع اور سہولیات دی جائیں تو وہ مزید کارنامے سرانجام دے سکتا ہے۔ پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ سہولیات نہیں ہیں۔ ٹیلنٹ کو پروان نہیں چڑھایا جاتا، اس کے لیے تمام کھیلوں کے اداروں کو مل کر سوچنا ہوگا کہ فنڈز کیسے حاصل کیے جائیں، ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور مخصوص اسٹیڈیم بنانا چاہیے، اگر نوجوانوں کو مواقع نہ دیے گئے تو وہ فون پر ہی رہیں گے۔









