ارشد ندیم نے پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

ارشد ندیم نے پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے
ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ایک مرتبہ پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر لمبی، دوسری 76.80 میٹر لمبی اور تیسری مرتبہ 85.57 میٹر لمبی تھرو کی تھی۔
قومی ایتھلیٹ نے چوتھے راؤنڈ میں 83.99 میٹر لمبی، پانچویں راؤنڈ میں 83.44 میٹر لمبی اور فائنل تھرو 86.40 میٹر لمبی کی، ارشد ندیم اولمپکس کے بعد اب ایشین چیمپئن بھی بن گئے ہیں، گولڈ میڈل جیتنے پر ان کے آبائی گاؤں میں جشن کا سماں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔









