
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماءارسلان اکبر کی بازیابی کیلئے درخواست پرعدالت نے درخواست گزار کو شامل تفتیش ہونے اور پولیس کو ویڈیو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےسماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شکیل احمد نے مغوی کے والد الیاس اکبر کی درخواست پر سماعت کی تو ڈی پی او سیالکوٹ عدالت میں پیش ہوئے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ لودھی نے رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ درخواست گزار کے بیٹے کی بازیابی کیلئے سیکیورٹی اداروں کو لیٹر لکھ دیا ہےجبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہےسرکاری وکیل نے بتایا کہ مغوی کے والد نہ تو تفتیش میں شامل ہو رہے ہیں اور نہ ہی نہیں ویڈیو فراہم کر رہے ہیں عدالت نے درخواست گزار کو شامل تفتیش ہونے اور پولیس کو ویڈیو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی درخواست میں ارسلان اکبر کی بازیابی کی استدعا کی گئی ہے۔









