اداکار ثاقب سمیر کی زندگی کا خوفناک واقعہ

0
171
اداکار ثاقب سمیر کی زندگی کا خوفناک واقعہ

اداکار ثاقب سمیر کی زندگی کا خوفناک واقعہ

اداکار ثاقب سمیر نے کہا کہ وہ ایک لڑکی کی مدد کر چکے ہیں جس پر جنات حاضر ہوتے تھے، وہ ان کی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ تھا جس کو وہ بھول نہیں سکتے، انہوں نے بتایا کہ وہ کرائے پر رہتے تھے ساتھ والے گھر میں 2 لڑکیاں رہتی تھیں جن سے ان کی دوستی ہو گئی، ایک دن لڑکیوں نے بتایا کہ ان میں سے 1 پر جنات کا اثر ہے جس سے سے وہ پریشان ہیں، وہ جن کبھی بھی آجاتا ہے، ثاقب سمیر نے ان سے کہا کہ اب جب بھی ایسا ہو تو انہیں مدد کے لئے بُلا لیں۔
ایک دن جب اس لڑکی پر جن آیا تو انہوں نے اداکار سے مدد طلب کی لیکن میں نے ان کے گھر جانا مناسب نہیں سمجھا اور انہیں اپنے گھر بُلا لیا، جب لڑکی پر جن نمودار ہوا تو اس کے بال اس کے چہرے پر بکھر گئے اور وہ عجیب آوازیں نکالنے لگی اور میں نے دل میں سورہ الناس پڑھنا شروع کر دی، مگر میں حیران رہ گیا جب جن نے کہا کہ ’پڑھنا بند کرو‘، وہ لمحہ ان کے لئے سب سے خطرناک تھا کیونکہ وہ تو دل میں تلاوت کر رہے تھے لیکن اس جن کو پتہ چل گیا اور اس نے پڑھنے سے روک دیالیکن پھر بھی میں نے ان لڑکیوں کی مدد کی۔

Leave a reply