
ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ نرگس کو شوہر نے مبینہ تشددکا نشانہ بنا دیا ، نرگس کے بھائی خرم بھٹی نے گھر پہنچ کر ون فائیو پر کال کر دی۔
اداکارہ کےبھائی کاکہناہےکہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ انسپکٹر ماجد بشیر نے آج میری بہن پر اس قدر تشدد کیا ہے کہ اسکی حالت خراب ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ معروف اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کر لی تھی ۔ اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ اداکارہ پچھلے کچھ عرصے سے بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔









