
ہاٹ لائن نیوز : اسٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس نے اپنے شوہر کے مبینہ تشدد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
گزشتہ روز نرگس پر تشدد کی خبریں سامنے آئیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا جب کہ حنا پرویز بٹ بھی اداکارہ سے ملنے ان کے گھر پہنچ گئیں اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
اب اداکارہ نرگس نے اپنے شوہر ماجد بشیر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے شوہر نے ان سے جائیداد کے کاغذات اور رقم مانگی تھی جب کہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتےتھے جس پر ماجد نے انہیں شدید زدوکوب کیااور اذیت دی ۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ماجد بشیر نےانکےبھانجے کے سامنے پستول کے بٹ سے اس کے چہرے پر بھی وار کیا۔
اداکارہ نے دردناک ویڈیو میں اپنے چہرے، زبان اور ہاتھوں پر زخم دکھائے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔









