اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

0
177
اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے اداکارہ کی عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کر دی۔

عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی گئی۔

اداکارہ اذان اسود نے اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرایاہے۔

مدعی کیمطابق نازش جہانگیر نے 25لاکھ اور گاڑی دو ماہ کی لی۔ اداکارہ نے پیسےاور گاڑی واپس نہیں کئے۔

Leave a reply