اداکارہ میرا سیٹھی نے طلاق کی تصدیق کر دی

0
62

اداکارہ اور لکھاری میرا سیٹھی نے حالیہ انٹرویو میں اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی علیحدگی مارچ 2023 میں ہوئی تھی۔ ان کے مطابق یہ وقت ان کے لیے نہایت مشکل تھا، کیونکہ اس دوران وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تاہم انہیں خاندان اور دوستوں کی جانب سے بھرپور سپورٹ ملی۔

میرا سیٹھی نے کہا کہ علیحدگی کا عمل کسی بھی عورت کے لیے آسان نہیں ہوتا، اور یہ زندگی و شخصیت پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ آج بھی خود کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ایک پرانے ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں طلاق یافتہ عورت کو معاشرے میں منفی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، لیکن اب حالات کافی بدل چکے ہیں اور کئی اداکارائیں اس موضوع پر کھل کر بات کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں بلال صدیقی سے شادی کی تھی۔ دونوں کی ملاقات آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران ہوئی تھی، اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Leave a reply