اداکارہ خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی

0
55

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ خوشبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے سابق شوہر ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ارباز اچانک بغیر کسی اطلاع کے کہیں چلے گئے اور واپس نہیں آئے، جس سے ان کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا۔

خوشبو نے کہا کہ ارباز ان کے لیے بہت اہم تھے، لیکن مشکل وقت میں ان کا ساتھ نہیں دیا گیا، جس پر انہیں گہرا دکھ پہنچا۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے اور ارباز کے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا، بس وہ اچانک زندگی سے غائب ہوگئے اور اب پانچ سال گزر چکے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ارباز کو اب تک نہیں دیکھ پائیں اور انہیں سمجھ نہیں آتی کہ وہ انہیں اور ان کے بچوں کو چھوڑ کر کیوں چلے گئے۔ خوشبو نے یہ بھی بتایا کہ وہ گزشتہ چھ ماہ سے گھر پر تھیں، لیکن کسی نے ان کی خیریت نہیں پوچھی۔

ان کے دونوں بیٹے ان کے ساتھ ہیں اور خوشبو نے واضح کیا کہ اب ان کا ارباز سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

Leave a reply