اداروں کو عوام کا فیصلہ ماننا ہوگا

0
223
اداروں کو عوام کا فیصلہ ماننا ہوگا

ہاٹ لائن نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانے کے لیے اداروں کو آئین اور حلف کی پاسداری کرنی چاہیے، فارم 45 والے سڑکوں پر ہیں اور فارم 47 والے عہدوں کی تقسیم میں مصروف ہیں، پہلے ووٹ چوری ہوئی، اب نتائج چوری ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندوق اور لاٹھی کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، اداروں کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا ہوگا، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہو جائیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا ۔

Leave a reply