احسن اقبال نے لائیو پروگرام میں مداخلت کی وضاحت کر دی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام کے دوران ہونے والی مداخلت پر وضاحت پیش کی ہے۔
گزشتہ روز احسن اقبال ایک پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے کہ اچانک کسی وجہ سے ان کا موبائل بند ہوگیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین نے وزیر کے ساتھ پیش آنے والے معاملے پر سوالات اٹھائے۔
احسن اقبال نے صحافی اجمل جامی کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ لائیو شو کے دوران ایک شخص کی وجہ سے مختصر رکاوٹ پیدا ہوئی، لیکن یہ شخص اس بات سے لاعلم تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہی دیر بعد وہ پروگرام میں دوبارہ شامل ہوگئے اور امید ظاہر کی کہ اس معاملے پر غیر ضروری سیاست نہیں کی جائے گی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اس حوالے سے بتایا کہ پروگرام کے دوران کوئی بچہ اچانک کمرے میں داخل ہو گیا تھا، لیکن سب کچھ ٹھیک ہو گیا اور احسن اقبال دوبارہ شو میں شامل ہو گئے۔









