احد رضا کس کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟

0
307
احد رضا کس کے ساتھ تعلقات میں ہیں؟

ہاٹ لائن نیوز : احد رضا میر اور رمشا خان کے رومانس کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔ ڈرامہ ہم تم کے دنوں سے یہ افواہیں تھیں کہ دونوں رشتے میں ہیں تاہم دونوں کی طرف سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ۔

احد رضا میر اور رمشاخان اس سے قبل بھی کئی بار سالگرہ کی پارٹیوں اور دیگر تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔ اس سے دونوں کے مداح ان کے لیے پرجوش ہوگئے اور ہر بار ان کی تصاویر وائرل ہوتی رہیں۔

اب کچھ مداحوں نے رمشا خان اور احد رضا میر کو لندن کی سڑکوں پر ایک ساتھ چلتے ہوئے دیکھا۔ جس کی انہوں نے تصویر کھینچی۔ یہ تصویر اب وائرل ہو رہی ہے اور مداح ان کے رشتے کی تصدیق پر خوش ہیں۔

Leave a reply