اجے دیوگن شوٹنگ کے دوران نابینا کیسے ہو گئے

0
198
اجے دیوگن شوٹنگ کے دوران نابینا کیسے ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : بگ باس 18سیزن کے اسٹیج پر کئی مشہور شخصیات اپنے آنے والے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے پہلے ہی شرکت کرچکی ہیں اور تازہ ترین قسط میں روہت شیٹی اور اجے دیوگن شریک ہوئے ۔ ’سنگھم اگین‘ کے فلم ساز اور اداکار گذشتہ روز اپنی فلم کی تشہیر کے لیے بگ باس میں نظر آئے۔ اس دوران اجے دیو گن نے سلمان خان کے ساتھ ایک دلچسپ انکشاف کیا۔

اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ میں باجی راؤ سنگھم کا کردار ادا کررہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کے وقت کا غلط اندازہ لگانے کی وجہ سے اجے دیوگن کی آنکھ میں چوٹ لگی تھی۔ سلمان خان بتاتے ہیں کہ ایک شوٹ میں یہ دکھایا جانا تھا کہ کوئی لاٹھی لیکر انکو مارنے آیاہے،لیکن اسکا وقت چلا گیا تھا، تو سیدھا یہ وار انکی انکھ میں پڑگیا۔ دیوگن نے مزید کہا، کہ 3 ماہ مں بینائی واپس آنے کے بعد وہ صحت یاب ہو گئے اور اب ان کی حالت بہتر ہے

Leave a reply