اترپردیش میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست اترپردیش میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
واقعہ ضلع بستی کے کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں پیش آیا جہاں کبڈی میچ جاری تھا۔ اچانک آسمان سے گرج چمک کے ساتھ بجلی درختوں پر گری، جس سے خوفزدہ ہو کر کھلاڑی جان بچانے کے لیے میدان سے بھاگ نکلے۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں بجلی گرنے اور کھلاڑیوں کو میدان چھوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔








