اتراکھنڈمیں کلاؤڈبرسٹ سےتباہی ،متعددافرادلاپتا

0
109
اتراکھنڈمیں کلاؤڈبرسٹ سےتباہی ،متعددافرادلاپتا

ہندوستانی ریاست اتراکھنڈ میں ، ایک شخص ہلاک جبکہ بہت سے کلاوڈبرسٹ کےباعث کیچڑ کے نیچےلاپتہ ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ، کلاؤڈبرسٹ جمعہ کی رات اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں ہوا ، جس کے بعد کیچڑ کے سیلاب میں متعدد مکانات اور گاڑیاں پھنس گئیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ، مقامی حکام نے اب تک کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے ،کئی رہائشی عمارتوں ، گاڑیاں اور دکانیں بھی کیچڑ میں آگئی ہیں ۔

عہدیداروں کے مطابق ، ساگوارہ کے علاقے میں عمارت میں کیچڑ کی وجہ سے ایک لڑکی دب گئی جسے بچایا نہیں جاسکا جب کہ شہریوں کو صورتحال کی وجہ سے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیز بارش اور کیچڑ کےباعث سڑکوک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ کلاوڈبرسٹ سےخدشہ ہے کہ اس علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے کیونکہ بہت سے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں ، کل رات سے ہی اس علاقے میں ریسکیوآپریشن جاری ہیں۔

Leave a reply