اب تک 98 ملین ویووز حاصل کرنے والی انوکھی ترین وڈیو

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ‘ہیکس اینڈ ٹرکس’ کے نام سے مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران ہیں اور وہی طریقہ اپناتے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک اور دلچسپ ہیک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک خاتون انوکھے انداز میں برتن دھوتی نظر آ رہی ہے۔
ایک انسٹا صارف نے ایک ریل ویڈیو شیئر کی جس میں ایک خاتون کو سر پر پائپ باندھ کر برتن دھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عورت ایک ڈبے پر بیٹھی بوتلیں، برتن اور پلیٹیں دھو رہی ہے۔
مذکورہ خاتون کے اس ٹرک کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور طرح طرح کے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ خاتون کو اس فعل پر ایوارڈ ملنا چاہیے۔ ایک اور صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ پانی کیسے بند کریں گے؟
یادرہے کہ ریل ویڈیو کو اب تک 98 ملین ویوز مل چکے ہیں۔









