ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے کے پہیے سےلاش برآمد

0
174
ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارے کے پہیے سےلاش برآمد

ہاٹ لائن نیوز : لینڈنگ کے بعد یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز کے پہیے سے ایک لاش ملی ہے۔

یہ لاش جہاز کے لینڈنگ گیئر کے ایک ڈبے میں اس وقت ملی جب شکاگو اوہارے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یونائیٹڈ فلائٹ 202 کاہلوئی ایئرپورٹ پر اتری۔ یہ واقعہ منگل کی دوپہر کو پیش آیا۔

ایئر لائن کے مطابق، لاش ایک ڈبے میں تھی جو جہاز کے باہر سے ہی قابل رسائی تھی۔ متوفی کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ متوفی اس مقام پر کیسے اور کب پہنچا۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں حکام کیساتھ تعاون کر رہی ہے، لیکن فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Leave a reply