ائیر سیال ابوظہبی سے پاکستان کے لیے سستی براہِ راست پروازیں شروع کرے گا

0
159
ائیر سیال ابوظہبی سے پاکستان کے لیے سستی براہِ راست پروازیں شروع کرے گا

پاکستان کی نجی ائیرلائن ائیر سیال نے اعلان کیا ہے کہ وہ ابوظہبی سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کرے گا۔ اس نئے روٹ کے تحت اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔

ائیر سیال کی جانب سے ابوظہبی سے لاہور کے لیے ہفتہ وار تین اور اسلام آباد کے لیے چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ ابتدائی کرایہ صرف ایک ہزار درہم مقرر کیا گیا ہے، جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کم قیمت پر اپنے وطن کا سفر کر سکیں گے۔

ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئی پروازیں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور سماجی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گی۔ ائیر سیال کی پہلی پرواز زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔

ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی نے خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ نیا روٹ ابوظہبی کے تجارتی اور سفری روابط کو فروغ دینے کے ہمارے اسٹریٹجک منصوبے کے مطابق ہے۔

ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے بھی کہا کہ براہِ راست پروازوں کا آغاز پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے اہم سہولت فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

Leave a reply