ائیرشو کےدوران طیارہ گرکرتباہ ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : فرانس میں ایئر شو کے دوران چھوٹا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے جنوبی علاقے میں ایئر شو کے دوران فوگا میجسٹر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے، جس کی لاش نکال لی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایئر شو دوسری جنگ عظیم کے ایک اہم واقعے کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔









