
آپ نے جو کرنا ہے کر دیں، ملزم ارمغان کی ڈھٹائی
کراچی کی سٹی کورٹ میں غیرقانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایف۔ آئی۔ اے کی طرف سے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے کئی شریک ملزموں کے بارے میں بتایا ہے، جن کی تعداد 5 سے زیادہ ہے۔
سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم سے کہا کہ ’پہلے تو بہت بولتے تھے، اب کیا ہوا؟‘ جس پر ملزم نے جواب دیا: ’آپ نے جو کرنا ہے آپ وہ کر دیں۔‘ عدالت نے ملزم سے دریافت کیا کہ کیا ایف۔ آئی۔ اے کی طرف سے کوئی تشدد ہوا؟ لیکن ملزم خاموش رہا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے اور سماعت آئندہ تاریخ تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔









