آپریشن کے بغیر خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا گیا

آپریشن کے بغیر خاتون کے پیٹ سے تالا نکال لیا گیا
لیاری جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ذہنی مفلوج خاتون کے پیٹ سے آپریشن بغیر لوہے کا تالا نکال کر اہم کامیابی حاصل کی ہے، ڈاکٹر انجم کے مطابق 23 سالہ خاتون ملیر کی رہائشی ہیں۔
جسے آج تشویشناک حالت میں ایمرجنسی میں لایا گیا تھا، ابتدائی ٹیسٹ میں لوہے کا تالا پیٹ میں واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیپرو اسکوپی تکنیک کے ذریعے بغیر بڑے آپریشن کے تالا نکال لیا ہے۔
خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے، ڈاکٹر انجم کے مطابق کیس پیچیدہ تھا لیکن ماہر ٹیم نے اسے مہارت سے سرانجام دیا تھا۔








