آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

0
171
آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا

کراچی: ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث کراچی کے شہری سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے تک پہنچ چکا ہے، جو ملک بھر میں سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، اور خضدار میں آٹے کی قیمت 300 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد اور سکھر میں بھی 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 280 روپے کا اضافہ ہوا۔ اسی دوران، کوئٹہ میں آٹے کی قیمت 210 روپے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، بنوں اور ملتان میں 200 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام کی قوت خرید متاثر ہو رہی ہے اور حکومت سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ قیمتوں کو مستحکم کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a reply