آن لائن فراڈ سے خبردار: واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم انتباہ

0
115
آن لائن فراڈ سے خبردار: واٹس ایپ صارفین کے لیے اہم انتباہ

قومی ادارہ برائے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن تحائف، مبارک باد اور خوشی کے پیغامات کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کیے جا رہے ہیں۔ جعلی لنکس پر کلک کرنے سے اسپائی ویئر موبائل فون میں داخل ہو سکتا ہے، جس سے نجی معلومات، چیٹس اور کالز خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
ادارے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں اور واٹس ایپ کا ویریفیکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ ماہرین کے مطابق مشکوک لنکس، جعلی ایس ایم ایس، ای میلز اور غیر سرکاری ایپس اسپائی ویئر کے عام ذرائع ہیں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر متوقع آن لائن تحفے یا پیغام سے محتاط رہیں اور اپنے موبائل اور واٹس ایپ سیکیورٹی سیٹنگز کو مضبوط کریں ۔

Leave a reply