آن لائن اشیاء منگوانے پر ٹیکس ختم

0
202
آن لائن اشیاء منگوانے پر ٹیکس ختم

آن لائن اشیاء منگوانے پر ٹیکس ختم

حکومت نے بیرونِ ملک سے ڈیجیٹل طریقے سے درآمد کی جانے والی چیزوں اور خدمات پر عائد پانچ فیصد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے کے مطابق گوگل سمیت امریکی اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو ٹیکس سے چھوٹ دی گئی ہے، ایف۔ بی۔ آر نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی۔ پی۔ پی۔ ٹی اب 1 جولائی 2025 سے ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد نہیں ہو گا، زرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر جاری کیا گیا ہے، اس کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کو پروان چڑھانا اور انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔

Leave a reply