آمنہ عروج پردوران تفتیش تشدد کا انکشاف

0
315
آمنہ عروج پردوران تفتیش تشدد کا انکشاف

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی نےعدالت میں جمع کروائی تھی۔

عدالتی حکم کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ناصر چوہان پیش ہوئے اور آمنہ عروج کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی۔ جمع کرائی گئی میڈیکل رپورٹ میں تفتیش کے دوران آمنہ عروج پر تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کی دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ اس کی ٹانگوں پر تین زخم آئے ہیں۔ میڈیکل رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ آمنہ عروج کے ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ کرائے جائیں۔

عدالت نے ایم ایس سروسز ہسپتال کو آمنہ عروج کا مکمل میڈیکل کروا کر 27 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

Leave a reply