آسٹریلیا کے ساحل پر پراسرار ‘کالی گیندیں’ برآمد

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر سیکڑوں پراسرار کالی گیندیں ملی ہیں جس سے ساحل سمندر کو بند کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی دوپہر کوگی بیچ پر عجیب و غریب سیاہ گیندیں نمودار ہوئیں جس نے حکام کو چوکنا کردیا۔ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ گیندیں کہاں سے آئیں؟
حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ مذکورہ گیندیں کس چیز سے بنی ہیں لیکن یہ ‘ٹار بالز’ ہو سکتی ہیں۔ جو اس وقت بنتے ہیں جب تیل ملبے اور پانی کیساتھ رابطے میں آتا ہے۔









