آسٹریلیا کے سابق کپتان انتقال کر گئے

0
187
آسٹریلیا کے سابق کپتان انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے سابق کپتان انتقال کر گئے

آسٹریلیا کرکٹ کے سابق کپتان اور کوچ بوب سمپسن 89 برس کی عمر میں فوت ہو گئے، ان کے انتقال سے کرکٹ کی دنیا میں ایک خلا پیدا ہوا ہے، لیگ اسپنر بوب سمپسن نے 62 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی، انہوں نے 1957 سے اپنا کیریئر شروع کیا جو 2 دہائیوں پر مشتمل رہا، اانہوں نے 10 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4 ہزار 869 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنے کرکٹ کے کیرئیر میں 311 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی ہے، انہوں نے 71 وکٹیں حاصل کیں اور 39 ٹیسٹ میچز میں قیادت کی، انہوں نے 1986 سے 1996 کے درمیان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بھی کی، بوب سمپسن کی وفات پر آسٹریلوی بورڈ نے اظہار افسوس کیا ہے۔

Leave a reply