
ہاٹ لائن نیوز : تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کیجانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر اٹھانا پڑا جب صائم ایوب 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔









