آسٹریلوی ٹیم نے کالی آندھی کو کلین سویپ کر دیا

آسٹریلوی ٹیم نے کالی آندھی کو کلین سویپ کر دیا
آسٹریلیا نے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو ستائیس رنز پر آل آؤٹ کر کے 1 سو چھیتر رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا ہے، کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف ستائیس رنز بنا سکی، یہ کسی بھی ٹیسٹ میچ کا دوسرا کم ترین ٹوٹل ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کم اسکور کے ستر سالہ پرانے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف چھبیس پر آل آؤٹ ہوئی تھی جو کہ کسی بھی ٹیسٹ اننگز کا کم ترین اسکور ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم دو بار 30، 30 رنز پر آؤٹ ہو گئی ہے، آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کی اور کالی آندھی کو کلین سویپ کر دیا ہے۔









