آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک

آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
انڈیا میں پچھلے 2 دن میں آسمانی بجلی گرنے سے بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ریاست اترپردیش میں 48 گھنٹوں میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ ہلاکتیں چودہ اضلاع سے رپورٹ ہوئی، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو گھر سے باہر کاموں کے لئے نکلے ہوئے تھے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں کوشامبی، فتح پور، پریاگ راج اور رائے بریلی شامل ہیں۔









