آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس

0
52
آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے ایوان صدر میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاست سے وابستہ اہم شخصیات بشمول چوہدری ریاض، تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف، چوہدری یاسین، اسپیکر چوہدری لطیف اکبر اور سابق وزیر اعظم سردار یعقوب نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت کے قیام کے ممکنہ امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے آزاد کشمیر حکومت میں شمولیت یا اپنی علیحدہ حکومت کے قیام کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق، مشاورت کا یہ عمل آئندہ چند دنوں میں سیاسی منظرنامے میں تبدیلی کا باعث بن سکتا ہے۔

Leave a reply