آزاد کشمیر میں آگ بھڑک اٹھی ، مکانات اور دکانیں خاکستر

ہاٹ لائن نیوز : آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں آتشزدگی سے 10 مکانات اور 2 دکانیں جل گئیں جبکہ 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔
آگ دراصل آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے جاگرن شال میں لگی جہاں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے 10 رہائشی مکانات اور 2 دکانیں جل گئیں جبکہ 12 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔









