آزاد کشمیر ایکشن کمیٹی کے مطالبات منظور

ہاٹ لائن نیوز : حکومت آزادکشمیر نےجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کےمطالبات منظور کر لئے ہیں نوٹیفکیشن جاری ہو گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق مظفرآباد اور آزادکشمیر میں آٹے کی فی من قیمت دو ہزار روپے مقرر ، گھریلو صارفین کے لیے 1 سے سو یونٹ تک بجلی کی قیمت تین روپے فی یونٹ مقرر جبکہ گھریلو صارفین کے لئے سو سے 300 یونٹ تک کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گھریلو صارفین کے لیے تین سو یونٹ سے اوپر بجلی چھ روپے فی یونٹ مقرر اور کمرشل صارفین کے لئے 1 سے تین سو یونٹ پر دس روپے فی یونٹ مقرر جبکہ کمرشل صارفین کے لئےبجلی 300 یونٹ سے اوپر پندرہ روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔









