آزاد خان کراچی کے نئے پولیس چیف مقرر

0
113
آزاد خان کراچی کے نئے پولیس چیف مقرر

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی کا نیا پولیس چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق گریڈ 21 کے افسر آزاد خان کراچی پولیس کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے۔ اسی نوٹیفکیشن میں ذوالفقار لاڑک کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے۔
مزید تقرریوں میں شرجیل کھرل کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
اسی طرح پرویز چانڈیو کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ اور فیصل عبداللہ چاچڑ کو ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج بھی تفویض کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply