آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل

0
138
آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما دیوان علی چغتائی پیپلز پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر کے سینئر پارلیمنٹیرین اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے زرداری ہاؤس میں فریال تالپور سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے اور انہوں نے دیوان علی چغتائی کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ دیوان علی چغتائی نے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر میں ترقی، مساوات اور عوامی بااختیاریت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ادھر آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال بھی گرم ہے، جہاں وزیر اعظم انوار الحق چوہدری کو عدم اعتماد کی تحریک کا سامنا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اتحاد نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے۔

Leave a reply