
ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقبول انسٹاگرام انفلوئینسر اور فری لانس ریڈیو جوکی سمیرن سنگھ گزشتہ روز اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ، پولیس نے واقعے کو ممکنہ خودکشی قراردیاہے۔
25 سالہ سمیرن سنگھ، جو انسٹاگرام پر اپنے تقریباً سات لاکھ فالوورز کے لیے “جموں کی دھڑکن” کے نام سے مشہور ہیں، نے آخری بار 13 دسمبر کو ایک ریل پوسٹ کی تھی۔
پولیس کے مطابق اس کے ساتھ رہنے والے اس کے ایک دوست نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سمیرن کی آخری انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا: “بس ایک لڑکی، جس کی ہنسی کبھی نہیں رکتی اور اس کا گاؤن، ساحل پر قبضہ کر رہا ہے۔” یہ الفاظ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے جذباتی یادیں بن گئے ہیں۔








