آرمی چیف کی والدہ رضائےالہٰی سےانتقال کرگئیں

ہاٹ لائن نیوز : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں ، اللہ تعالٰی مرحومہ کےدرجات کو بلند کرےاور انکو جنت میں اعلی مقام دے۔
صدر آصف علی زرداری نے آرمی کے چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پرکہا کہ غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردی لواحقین کیساتھ ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیرکی والدہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم کےدفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں ، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کےدکھ میں برابرکےشریک ہیں۔ وزیر اعظم نےمتوفی کےدرجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔









