آرمی چیف اوربیرسٹرگوہرکےدرمیان ملاقات کی تصدیق ہوگئی

0
154
آرمی چیف اوربیرسٹرگوہرکےدرمیان ملاقات کی تصدیق ہوگئی

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بیرسٹر گوہرکی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہاہےکہ کھلے مذاکرات ہو رہے ہیں تو بیک ڈور کی ضرورت نہیں رہی۔

صحافی نے سوال کیا کہ اجلاس میں سیکیورٹی معاملات پر کیافیصلہ ہوا؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نےسیکیورٹی کےحوالے سے میٹنگ کی تھی۔

علی امین گنڈا پور نے آرمی چیف اور بیرسٹرگوہر کے درمیان ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ میری آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی سے متعلق تھی، آرمی چیف نے بیرسٹر گوہرسمیت تمام فریقین سے ملاقات بھی کی تھی۔

Leave a reply