آدھی ادائیگی کا معاملہ، رجیت کپور کھل کر بول اٹھے

0
168
آدھی ادائیگی کا معاملہ، رجیت کپور کھل کر بول اٹھے

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار رجیت کپور نے پروڈیوسر کی ناانصافی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجیت کپور نے کہا ہےکہ فلم انڈسٹری میں اداکاروں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں 20 ہزار روپے کے حقدار کو 10 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور اگر آپ پروڈیوسر سے جھگڑتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ 10 ہزار روپے میں کام کرنا چاہتے ہیں تو کرو ورنہ۔ بہت سے لوگ انتظار کر رہے ہیں۔

اداکاروں کے استحصال پر روشنی ڈالتے ہوئے اداکار نے کہا کہ معاون فنکاروں کو ان کی محنت کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جاتا۔

انٹرویو کے دوران رجیت کپور نے کہاہےہ بالی ووڈ میں اداکاروں کو معاوضہ دینیکا کوئی خاص نظام نہیں ہے۔ کاسٹنگ ایجنسیوں کوابھی صرف 5 سال ہوئے ہیں، اس سے پہلے کہ ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز خود اداکاروں کا انتخاب کرتے تھے۔

Leave a reply