آخری کال کےمعاملےپرپی ٹی آئی قیادت کےاہم انکشافات

0
151
آخری کال کےمعاملےپرپی ٹی آئی قیادت کےاہم انکشافات

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کی حتمی کال کے معاملے پر قیادت نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈی چوک پر احتجاج کی کال نہیں دی تھی، صرف اسلام آباد کی کال دی تھی۔ مقام کا تعین اسلام آباد پہنچنے کے بعد ہونا تھا۔

پی ٹی آئی قیادت نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ابتدائی ملاقات میں مرکزی جماعت کیجانب سے مذاکرات سے آگاہ کیا گیا، بانی نے مارچ اور بات چیت دونوں جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا مارچ میں شرکت کا فیصلہ حیران کن ہے، قیادت کو آخری لمحات تک بشریٰ بی بی کے مارچ میں شرکت کے فیصلے کا علم نہیں تھا۔

پی ٹی آئی قیادت نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی بانی سے دوسری ملاقات میں بشریٰ بی بی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، بانی نے کہا کہ یہ بشریٰ بی بی کا فیصلہ ہے اور وہ چاہیں تو شرکت کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے سنگجانی میں رکنے کی اجازت مانگی، بانی پی ٹی آئی نے اس تجویز سے اتفاق کیا تاہم بشریٰ بی بی کی فیصلے پر مختلف رائے تھی۔

Leave a reply