آج پاکستان بھر میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

0
295
آج پاکستان بھر میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

آج پاکستان بھر میں یوم تکبیر منایا جا رہا ہے

پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر صدرِ آصف زرداری نے قوم کو یومِ تکبیر کی مبارکباد دی ہے اور اس دن کی تاریخی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے، آج ملک بھر میں یومِ تکبیر قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، 28 مئی 1998 جب پاکستان نے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے خود کو دنیا کی ساتویں اور مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کے طور پر منوایا، ان ایٹمی دھماکوں کا مقصد بھارت کے ایٹمی تجربات کا بھرپور جواب دینا تھا۔

صدر پاکستان آصف زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمارے لیے قومی خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت کا حصول صرف تکنیکی کامیابی ہی نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، صدر پاکستان نے سائنس دانوں، فوجی اور سول قیادت، اور ایٹمی پروگرام میں شامل تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Leave a reply