آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

0
198
آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

پی۔ڈی۔ ایم۔ اے نے خیبرپختونخوا میں میں آج شام سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کا سلسلہ بیس اپریل تک جاری رہنے کی امید ہے۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، ملاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، وزیرستان، خیبر ،اورکزئی اور کرم میں بارشوں کاسلسلہ بیس اپریل تک جاری رہے گا۔

پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارشیں متوقع ہیں، بارشوں کے پیش نظر پی۔ ڈی۔ ایم۔ اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے، پنجاب میں 18 اپریل تک گرمی برقرار رہے گی۔

Leave a reply