“آج سونا کیوں خاموش ہے؟ عالمی منڈی میں عجیب استحکام!”

0
52
"آج سونا کیوں خاموش ہے؟ عالمی منڈی میں عجیب استحکام!"

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد آج مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا بغیر کسی تبدیلی کے 4065 ڈالر پر برقرار رہا۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتیں مستحکم رہیں، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے پر بدستور موجود ہے۔

ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 5 ہزار 270 روپے اور فی 10 گرام چاندی 4 ہزار 518 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Leave a reply