آتش فشاں کی راکھ 46 ہزار فٹ تک بلند، اثرات شمالی پاکستان تک پہنچ گئے

ایتھوپیا کے افار ریجن میں واقع ہیلی گُبی آتش فشاں تقریباً 12 ہزار سال بعد اچانک پھٹ پڑا۔ مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے مطابق آتش فشاں سے اٹھنے والا دھواں اور راکھ 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گئی، جس کے باعث یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک راکھ کے بادلوں کے اثرات محسوس کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق ہیلی گُبی آتش فشاں کا اس سے قبل کسی بھی دور میں پھٹنے کا دستاویزی ریکارڈ موجود نہیں تھا، جس کی وجہ سے یہ واقعہ ارضیاتی اعتبار سے غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔
ایتھوپیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے کسی جانی نقصان یا لوگوں کے انخلا کی اطلاع نہیں ملی۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔









