آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد روسی تیل کی طلب میں اضافہ

0
18
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد روسی تیل کی طلب میں اضافہ

آبنائے ہرمز میں حالیہ بندش کے اثرات عالمی تیل مارکیٹ پر محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی تجارتی رپورٹس کے مطابق، روس روزانہ تقریباً 15 کروڑ ڈالر کے تیل کا کاروبار کر رہا ہے۔
امریکہ نے جنگی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث تیل کی قیمتوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے روسی تیل پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، حالیہ دنوں میں روس نے زیادہ تر تیل چین اور بھارت کو فروخت کیا، جس سے صرف ٹیکس کی مد میں تقریباً 2 ارب ڈالر حاصل ہوئے ہیں۔

Leave a reply