آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، شبمن گل سرفہرست بیٹر برقرار

0
145
آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، شبمن گل سرفہرست بیٹر برقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی درجہ بندی کے مطابق بھارت کے شبمن گل بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ ان کے ہم وطن روہت شرما دوسرے اور پاکستان کے بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ ایک درجے ترقی کے ساتھ 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان کو بھی دو درجے ترقی ملی ہے اور وہ اب 25 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی مچل مارش نے چار درجے بہتری کے ساتھ 44 ویں، جوش انگلس نے 23 درجے ترقی کے ساتھ 64 ویں، اور کیمرون گرین نے 40 درجے چھلانگ لگا کر 78 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بولرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج سرفہرست ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے گوداکیش موتی ایک درجے بہتری کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے لنگی نگیدی نے بھی چھ درجے بہتری حاصل کی ہے اور وہ اب 28 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، تاہم ٹاپ 10 بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں اور ان کی برتری برقرار ہے

Leave a reply